ابنا: ملیر غازی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مدرسے کا طالبعلم محمد داؤد جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں مسجد کا پیش امام عارف جاںبحق ہو گیا۔
ایئرپورٹ کے نزدیک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں خورشید نامی شخص ہلاک ہوا۔ حیدری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کر کے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو قتل اور 3 کوزخمی کرد یا۔
دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب ہوٹل پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رضوان جاںبحق اور دو اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے سرچ ٓپریشن کرتے ہوئے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب رینجرز نے پاک کالونی میں ٹارگٹیڈ آپریشن کر کے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں سے ہتھیار، بلٹ پروف جیکٹس اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
سائٹ کے علاقے فرنٹیر موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ احسن آباد چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے مسافر وین کو آگ لگا دی۔
.......
/169